ڈپٹی کمشنر آفس میں جدید طرز پر کمیٹی روم کی تعمیر مکمل،ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

51

ملتان،15اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر آفس میں جدید طرز پر کمیٹی روم کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے ضلعی افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ کمیٹی روم میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے،ریاستی اداروں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں اور کہا کہ حکومت کی ہدایت پر تمام ضلعی دفاتر میں صفائی و ترقیاتی کام جاری ہیں اورشہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بھی بیوٹیفکیشن کے منصوبے تکیمل کے قریب ہیں۔