پی ٹی آئی حکومت نے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا، رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

19

اسلام آباد۔15اپریل  (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو یہاں اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نیب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سابق دور میں چوروں اور لٹیروں نے توشہ خانہ کے تحائف 18 کروڑ روپے میں فروخت کئے، چار سال ملک پر مسلط ٹولہ عوام کو بے  وقوف بنانے کی مسلسل کوشش کرتا رہا، مسلسل جھوٹ بولتا رہا، عمران خان آٹا، چینی، بی آر ٹی اور فارن فنڈنگ کا چور ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تحریک عدم اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے اس ٹولے کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینکا گیا، وزیراعظم شہباز شریف انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، آج وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا ہوا شخص ملک کا معمار ہے۔