خیرپور۔17اپریل(اے پی پی): ہفت زبان شاعر عظیم سوفی برزگ حضرت سچل سرمست رحہ کا سالانہ 201 واں عرس مبارک کی سرکاری تقریبات کا افتتاح، سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور اوقاف زکوۃو عشر کے صوبائی مشیر فیاض علی بٹ نے مزار پر چادر چڑھا کر کیا۔ مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ پڑھی اور ملک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر درگاہ حضرت سچل سرمست رحہ کے سجادہ نشین کے بھائی پیر خواجہ نظر الحق فاروقی، رکن سندھ اسمبلی منور وسان، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف زاہد حسین شر، سیکریٹری اوقاف جاوید صبغت اللہ مہر، کمشنر سکھر ڈویژن غلام مصطفی پھل،چیئرمین سچل یادگار کمیٹی ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو، ایس ایس پی ظفر اقبال ملک سمیت دیگر موجود تھے۔۔











