پی ٹی اے کو ان روبوٹک ٹویٹس کے ذریعے قومی اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی اسلام آباد میں نیوز کانفرنس

26

اسلام آباد۔21اپریل  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے پی ٹی اے کو ان روبوٹک ٹویٹس کے ذریعے قومی اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔