عارف والا: وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سستے رمضان بازار میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی

21

عارف والا ،27 اپریل (اے پی پی):عارف والا  سستا رمضان بازار میں وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی ایڈمنسٹریٹر کی زیرنگرانی سستی اور معیاری اشیاء خرونوش عوام کی پہنچ میں دستیاب ہیں حکومت کی جانب سے دس کلو گرام آٹا  تھیلا چار سو روپے ۔ چینی ستر روپے فی کلو گرام ۔ گھی ۔گوشت ۔پھل ۔سبزیوں سمیت ضرویات زندگی کی مختلف اشیاء کی قیمتوں نمایاں حد تک کمی کی گئی جس سے عام آدمی بھی مستفید ہو رہا ہے حکومتی سستے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا میاں اظہر وٹو چیک اینڈ بیلنس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عام صارف مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خردونوش خرید سکیں ۔