وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی سے ملاقات

12

لاہور،07 مئی ( اے پی پی ):  وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ آمد ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نےچوہدری شیر علی سے ملاقات کی۔چوہدری شیر علی نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  آپ ہمارے بزرگ ہیں، عوامی خدمت کے سفر میں آپ کی رہنمائی سے آگے بڑھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے دورے میں سب سے پہلے آپ سے ملنے آیا ہوں، فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے،پارٹی کو مل کر مزید مضبوط بنائیں گے۔ حمزہ شہباز نے عابد شیر علی کی پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین  پیش کیا۔اس موقع پر  اراکین اسمبلی طاہر جمیل،  ماجد ظہور، مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

سورس : وی این ایس ، لاہور