پشین؛پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد، شرکاء کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے

23

پشین،10مئی ( اے پی پی ):  بلوچستان کے مختلف شہروں کی طرح پشین میں بھی ڈی سی کمپلیکس سے  ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمد شہی کی قیادت میں  پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

 ریلی شرکاء نے قومی پرچم، پینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمد شہی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی سلامتی کی ضامن ہماری افواج اور سیکورٹی ادارے ہیں، ہم اپنے پاک وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔