میری اپیل کو 10 ماہ ہوچکے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں: مریم نواز

11

اسلام آباد ، 12 مئی (اے پی پی ): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری اپیل کو 10 ماہ ہوچکے، نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان نے 25 ہزار ارب روپے ریکارڈ قرض لیا، کارکردگی بتانے کو 4 سیکینڈ بھی نہیں۔ چار سال معیشت کی تباہی کرنے والے ذمہ داری چار ہفتوں کی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔