کراچی ۔20مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو ایوان صنعت و تجارت کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہمیں سولر اور ونڈ انرجی کی طرف جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کہ گزشتہ 4 برسوں میں ڈالر 115 سے 189 تک پہنچا۔ قوم پوچھتی ہےکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے بعد دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برآمدات بڑھانے کیلئے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔