ضلع شیرانی  کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے 2 آرمی ہیلی کاپٹر   مصروف عمل

9

کوئٹہ ، 22 مئی  (اے پی پی ): ضلع شیرانی چلغوے کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے 2 آرمی ہیلی کاپٹر آگ بجھانے مصروف عمل ہیں ،آگ کے پھیلائو پرقابوپانے کیلئے پی ڈی ایم اے آگ بجھانے والے آلات  اورریسکیوگاڑیاں فراہم کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ این ڈی ایم اے بھی ضروری آلات فراہم کررہی ہے، پاک فوج نے جاری آپریشن کیلئے دوہیلی کاپٹردئیے ہیں جبکہ آرمی بیس کیمپ کا قیام بھی عمل میں لایاگیاہے۔

سورس:وی  این ایس،  کوئٹہ