ملتان؛ ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے چارج سنبھال لیا

15

 

ملتان، 23 مئی (اے پی پی ):  ریجنل پولیس آفیسر  رفعت مختار راجہ نے چارج سنبھال لیا ہے ، پولیس لائن ملتان پہنچنے پر سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر نے استقبال ، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی اور یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر آر پی او رفعت مختار راجہ نے کہا جرائم کی بیخ کنی ، میرٹ پر انصاف کی فراہمی ، پولیس ملازمین کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں  نے  کہا کہ محکمانہ امور میں غفلت اور بددیانتی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان محمد فراز،  ایس ایس پی آر آئی بی راؤ نعیم شاہد ، اے ڈی آ ئی جی سعدیہ سعید ، پی ایس او/پی ایس محمد یوسف بھٹی ، پی ایس عبدالقادر، اے ڈی عبدالر حیم بھی اس   موقع پرموجود تھے۔