ملتان؛انجنئیر عامر خٹک نے محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم نافذ کردیا

11

ملتان، 25 مئی (اے پی پی):ڈویژن بھر میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل متعارف،کمشنر نے سرخ فیتہ اور کرپشن کے مرتکب محکموں کے احتساب کا حکم دے دیا۔ انجنئیر عامر خٹک نے محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم نافذ کردیا ہے۔

انجینئر عامر خٹک نے کہا کمشنر آفس عوامی فلاحی منصوبوں پر خصوصی فوکس کرے گا۔انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ نامکمل سکیموں اور روائتی سستی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور  فائل ٹریکنگ سسٹم کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ زبانی دعوؤں کے برعکس عوام کو بیوٹیفکیشن پر عملی کام نظر آنا چاہئیے۔

انجئیر عامر خٹک نے کا شہر اولیاء کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کو ٹاسک دیا ہے ، شہر کی خوبصورتی میں ثقافتی رنگ کو خصوصی طور پر نمایاں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لفظی باتوں پر یقین نہیں،شہر کے تمام پارکوں کا ازخود دورہ کروں گا۔

 کمشنر نے شہر کے اہم چوکوں پر ٹریفک سگنلز کو فنکشنل کرنے بارے رپورٹ بھی طلب کر لی اور کہا کہ روڈ کٹ کی اجازت موقع کا دورہ کر کے دونگا۔ انہوں نے ایم ڈی اے کو ٹریفک پولیس کیساتھ ملکر ٹریفک پلان مرتب کرنے کا حکم دیا اور  کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھا جائے۔

کمشنر نے تعمیراتی ملبہ سڑک پر چھوڑ جانے والے ٹھیک، محکموں کیخلاف کارروائی کا عندیہ بھی دیا۔