یوم تکبیر؛ پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن

16

اسلام آباد، 27 مئی (اے پی پی ): 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے، 24 سال قبل اسی روز 28 مئی 1998 کے دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بن کر سامنے آیا ۔پاکستان نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کے جواب میں اپنی جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا،اسی تاریخ ساز کامیابی کی یاد میں ہر سال 28 مئی کو یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔

ان ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ایٹمی دھماکے خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی سالمیت کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔پاکستان نے پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کرکے ملکی دفاع ناقابل کو تسخیر بنادیا،آنے والے ہر دن نے ثابت کیا کہ یہ ایک تاریخ ساز فیصلہ تھا۔