ہرنائی،27 مئی (اے پی پی ):بلوچستان بھرکی طرح ہرنائی میں بھی بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،مختلف وارڈز میں مختلف پارٹیوں کے جانب سے الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔امیدواروں نے الیکشن سرگرمیوں کو تیز کر دیا جبکہ کے تمام امیدوار کی جانب سے اپنے ووٹرز منانے کے لیے ڈور ٹو ڈور ورک کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ضلع ہرنائی میں ووٹر کی کل تعداد 45442 ہے جس میں 25287مرد اور 20155خواتین ووٹرز ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں تمام تر انتظامات مکمل کردئیے گئے ہیں۔











