ملتان ؛ آر پی او رفعت مختار راجہ کا دورہ  خانیوال، یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی

29

ملتان، 28 مئی (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ نے خانیوال کا دورہ کیا۔ ڈی پی او آفس پہنچنے  پر  ڈی پی او سید ندیم عباس نے آر پی او کا استقبال کیا۔ آر پی او ملتان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ آر پی او ملتان نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔