بہاولپور، 28 مئی (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ہفتہ کو یہاں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ چولستان کے مسائل پر فوری اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چولستان کے مسائل کے حل کیلئے کئی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ بہاولپور میں سپیڈو بس کی تعداد 12 سے بڑھا کر 24 کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 8 ہزار لو گ سپیڈو بس پر سفر کر رہے ہیں ۔











