پاکپتن ؛ پولیس لائنز   میں جنرل پریڈ کا انعقاد

14

پاکپتن،30 مئی  (اے پی پی ):  آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں  علی الصبح پولیس لائنز پاکپتن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق نے سلامی کے چبوترے پر سلامی لی ۔ جنرل پریڈ میں پنجاب پولیس ، ایلیٹ فورس،اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے شرکت کی ۔جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں  میں ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانا ہے ۔