آج ٹارگٹ فکس کئےہیں ، ٹائم لائن کے ساتھ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے ؛ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گوادر میں   تقریب سے خطاب

21

گوادر ، 03 جون  (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں  ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے کی افتتاحی   تقریب  سے  خطاب میں کہا ہے کہ آج ٹارگٹ فکس کئےہیں ، ٹائم لائن کے ساتھ منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے منصوبے تعطل کا شکار رہے ہیں، گوادر یونیورسٹی کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

تقریب سے  خطاب میں    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ  پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا،بینکوں کے ذریعے سولر پینل مہیا کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ  گوادر یونیورسٹی کیلئے فنڈز مختص کریں گے، 2 ہزار ماہی گیر خاندانوں کو کشتیوں کے انجن مفت فراہم کریں گے، بلوچستان کے 5 لاکھ اضافی گھرانوں اور گوادر کے تمام گھرانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔