اوکاڑہ،4جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کی جس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں کے پرائس مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں آٹا، چینی ،گھی، اشیائے خورونوش اور کیمیائی کھادوں کی فروخت و دستیابی کے معاملات زیر غور آئے ۔ چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی و راہنما پی پی پی ملک ریاست علی اور ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف فر اہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے پرائس مجسٹریٹس عام مارکیٹ میں نکلیں اور روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خورونوش کی دکانوں کو چیک کریں گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمیائی کھادوں کے ڈیلر حضرات یوریا کھاد کی مقررہ نرخوں فی بوری 1ہزار 8سو پچاس روپے میں فروخت کریں گورنمنٹ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخ نامے اپنی دکانوں کے باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں انہوں نے کہا کہ کھاد ڈیلرزکھاد فروخت کرنے کا ریکارڈ مرتب کریں اور روزانہ اپنا کھاتہ رجسٹر اپ ڈیٹ کریں کہ کتنے کسانوں کی کتنی بوری کھاد فروخت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ کیمیائی کھادوں کی چیکنگ کے لئے میں خود فیلڈ میں نکلوں گا تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان اپنی اپنی تحصیلوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر یوریا کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدائیت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فلو ملزا ور عام مارکیٹ کے دورے بھی کریں اور جن ریونیو سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں اور کو ہفتہ وار تبدیل کر کے نئے ریونیو سٹاک کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں اور عام مارکیٹ میں دورے کرنے کے ساتھ ساتھ گلی ،محلوں اور قصبات کے دورے بھی کریں انہوں نے ہدائیت کی کہ پنجاب حکومت آٹے چینی گھی اور کیمیائی کھادوں پر جو سبسڈی دے رہی ہے اس کا براہ راست فائدہ عوام کو ملنا چاہیے پرائس مجسٹریٹس اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کسی جگہ بھی آٹے ،چینی ،گھی کی قلت نہ ہو دکانوں پر وافر مقدر میں آٹا ،چینی دستیاب ہونا چاہیے اور سبسڈائزڈ گھی سیلز پوائنٹس کو بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے ۔ انہوں نے ہدائیت کی کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ شادیوں میں ون ڈش کے قانون پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کو ہدائیت کی کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عام مارکیٹ اور ڈیپارٹمنٹل سٹور ز پر ڈی سی کاؤنٹر کی تعداد کو بڑھایا جائے تاکہ عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔











