نوجوانوں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں اسکیمیں شامل کی ہیں ؛ وفاقی وزیر   احسن اقبال

9

اسلام آباد، 04 جون  (اے پی پی ): وفاقی وزیر منصوبہ  بندی، ترقی و خصوصی اصلاحات احسن اقبال نے ہفتہ    کو یہاں پلان کوآرڈینیشن کمیٹی سالانہ کے  اجلاس کے بعد سیکرٹری منصوبہ بندی سیّد ظفر علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ایس ڈی پی کا اگلے سال کا حجم 8 سو ارب روپے ہوگا، نوجوانوں کے لیے ترقیاتی بجٹ میں اسکیمیں شامل کی ہیں،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے اشتراک کے ساتھ 250 منی اسپورٹس اسٹیڈیم بنائے  گی۔

وفاقی وزیر   احسن اقبال نے کہا کہ   پچھلے 4 سالوں میں  44 فیصد کے قریب صوبائی نوعیت کے منصوبے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے گئے،اگلے سال کے لیےہماری ترجیحات،آبی وسائل کا تحفظ،اعلی تعلیم، فزیکل انفراسٹرکچر اور جدید ٹیکنالوجی سمیت دیگر اہم شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا فوکس بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لیے گروتھ ٹارگٹ 5 فیصد رکھا گیا ہے جو پچھلے سال 4.8 فیصد تھا۔