نارووال؛ ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کااجلاس، مہنگائی کاخاتمہ اور اس پرکنٹرول حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل

12

نارووال،04 جون ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنرامتیازشاہدگوندل کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کااجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہنگائی کاخاتمہ اور اس پرکنٹرول حکومت کی اولین ترجیح ہے،سماجی تنظیمیں حکومت کے دست بازوبنیں اور عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپناکرداراداکریں۔

ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی یقیناًایک عوام کے لیے پریشانی کاعمل ہے اس پر قابوپانے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے لیکن اس حوالے سے ضلعی سطح پر شہریوں کی سہولت کے لیے خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپناحصہ ڈالناہوگا۔انہوں  نے اجلاس میں کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے لوگوں کوریلیف کی فراہمی کے حوالے سےحسب روایت کیے جانے والےتعاون کوسراہتے ہوئے مزید اسی روایات برقرار رکھنے کی استدعاکی جس پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھرپورتعاون کایقین دلایا۔

ڈپٹی کمشنر نارووال نے بعدازاں  پولٹری،قصاب اور نان فروش ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اور انہیں مقررہ کردہ نرخوں سے بھی کم ریٹ پر چکن،مٹن اوربیف کو سستے داموں فراہمی کی استدعاکی۔

اسسٹنٹ کمشنرسلمان احمدلون،ڈی اوانڈسٹریزذیشان نیازکے علاوہ ضلعی صدر کریانہ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ,،میاں محمدشاہد،زراعت،لائیوسٹاک،فوڈ اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران  ودیگرممبران کمیٹی نے اجلاس میں شرکت کی۔