جلالپورپیروالا؛ درینہ دشمنی پر10 افراد کو قتل کرنے والے  ملزمان کو سزا سنا دی  گئی ،8 افراد کو سزائے موت

20

جلالپورپیروالا،04 جون  (اے پی پی ): ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 3سال قبل 10 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف فیصلہ سنا دیا ،8 افراد کو سزائے موت، 4کو عمر قید، 8کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔ سزائے موت پانے والوں میں خرم، جعفر، حنیف، نواز، جواد، سلیم، اظہر اور شاہد شامل ہیں ۔صدام، ریاض، وسیم ،غلام یٰسین کو عمر قید کا حکم دیا  گیا ہے   جبکہ غلام نازک، نذر عباس، نسیم، ماہیوال، نعیم، خاور، صابر کو بری کرنے کا حکم دیا ہے ۔

 سزائے موت پانے والے 7 ملزمان کو پانچ پانچ  لاکھ روپے فی کس جرمانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

واضح  رہے کہ 2019 میں عید کے روز درینہ دشمنی پر10 افراد قتل،18 زخمی ہوئے تھے۔