ملتان، 05 جون (اے پی پی): عالمی یوم ماحولیات کے سلسلے میں شاندار سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سائیکلسٹ نے بھرپور شرکت کی۔ ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے سائیکل ریس کا افتتاح کیا۔
مقابلے میں سائیکلسٹ محمد احسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، محمد رمضان رنز اپ اور عمر اشفاق تیسرے نمبر پر رہے ۔ ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ نے فاتحین میں انعامات تقسیم کئے
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب کی ہدایت پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھرپور پیغام دے سکتی ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ نے کہا کہ صحت مند معاشرے غیر نصابی سرگرمیوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کرکٹ میچ اور میراتھن سمیت مخلتف پروگرام کرائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے کہا کہ
ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی ہدایت پر مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
سائیکلسٹ نے کہا کہ سائیکل ریس کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات مصباح الحق نے بھی خطاب کیا۔











