تھرپارکر؛پیپلز پارٹی کیجانب سے عمران خان کے ملک توڑنے والے بیانات کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

21

تھرپارکر،05جون( اے پی پی):پیپلزپارٹی تھرپارکر کی جانب سے مٹھی شہر میں سابقہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ملک توڑنے والے بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پی پی ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، سینیٹر انجنیئر گیانچند، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی و دیگران نے کہا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا ہے جو ملک توڑنے کے بیان دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غدار ہے جو ایسے بیان دے رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جب محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوئی تھی تب ملک کے حالات خراب تھے، ملک کی سلامتی کے لیے اس وقت بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان چاہیے کا نعرہ لگایا تھا، جب تک پیپلزپارٹی ہے تب تک ملک پاکستان کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتا، ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینگے اور ملک کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔