ٹوبہ ٹیک سنگھ؛عبادتی پروگرام کے سلسلہ میں مسیحی عبادت گاہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

16

ٹوبہ ٹیک سنگھ،05جون(اے پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرعبادتی پروگرام کے سلسلہ میں مسیحی عبادت گاہوں پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ھیں ۔ضلع بھر میں 72چرچ پر 214  پولیس اہلکار  ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

عبادتی پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص/ گاڑی/ موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیا جا رہا ہے۔ چیکنگ کے لئے  اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعما ل کیا جا رہا ہے ۔عبادت گاہوں میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی ہے جبکہ چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔

ڈی پی اوٹوبہ نجیب الرحمان نے ایس ایچ اوز  اور سرکل افسران کو  لگائی گئی ڈیوٹی کو چیک کرنے ، ڈیوٹی بارے بریف کرنے اور  پولیس اہلکاروں کو الر ٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات دی ہیں۔