نامو س رسالتﷺ سے زیادہ ہمارے لیے  کوئی  چیز اہم نہیں  ہے ؛ حافظ طاہر محمود اشرفی  

10

اسلام آباد،5جون  (اے پی پی):پاکستان علمائے کونسل کے چیئرمین حافظ طاہرمحمود اشرفی نے  برسراقتداربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان کی طرف سے نبی کریمؐ کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علمائے کونسل اور ان کی حلیف جماعتیں اس حوالے سے مشاورت کر رہی ہیں اور اس پر جامع لائحہ عمل مرتب کریں گے ، وزیراعظم شہبازشریف نے اس حوالے سے جن جذبات کا اظہار کیا ہے وہ پورے عالم اسلام کے امن پسندوں کی ترجمانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  نامو س رسالتﷺ سے زیادہ ہمارے لیے  کوئی   چیز  اہم نہیں  ہے۔