اسلام آباد08،،جون (اے پی پی ): وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود سے قازقستان اور ترکمانستان کے سفراء نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ، جس دوران باہمی تعلقات اور مواصلات کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کیلئے ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا کہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں مضبوط تعلقات کیلئے عوامی روابط ناگزیر ہیں، گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کی باقی دنیا تک رسائی کیلئے آسان اور مختصر راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دینی اور ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں،ہماری اقدار و روایات ایک دوسرے سے انتہائی ہم آہنگ ہیں۔
قازقستان میں شاعر اسلام علامہ اقبال کے افکار کے حوالہ سے اور ممتاز تاجروں پر مشتمل کانفرنسز کے انعقاد پر وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز نے مسرت کا اظہار کیا۔











