اعلی تعلیم پہ فوکس کرنے سے ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا جا سکتا ہے، تحقیق پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

8

لاہور، جون 9(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے پارٹی وفود نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے دور دراز سے آئے پارٹی ورکزز کے مسائل سنے اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں ملک اور قوم  کے مفاد میں اقتدار میں آنے کا چیلنج قبول کیا. ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے حکومت کو  سخت فیصلے بھی لینے پڑ رہے ہیں۔

بلیغ الرحمان  نے کہا کہ پارٹی ورکرز کے لیے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں.  عوامی مسائل حل کریں گے. مسلم لیگ ن کے عوامی فلاح کے منصوبے اور کام اس بات کا کھلا ثبوت ہیں.۔

گورنر پنجاب  نے کہا کہ اعلی تعلیم پہ فوکس کرنے سے ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کیا جا سکتا ہے. اعلی تعلیم  میں تحقیق پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ماضی میں سنگل نصاب جیسے اقدام اور ایچ ای سی کو وافر فنڈز کی فراہمی مسلم لیگ ن کی علم دوستی کا ثبوت ہے.

انھوں نے کہا کہ گورنر ہاوس انوائرمنٹ ایشوز پہ تمام سٹیک ہولڈرز، جامعات کے ساتھ ملکر کردار ادا کرے گا. مشکل حالات کے باوجود حکومت نے آٹے پہ سبسڈی دی.  مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جنوبی پنجاب کی ترقی پہ خاص توجہ دی. مسلم لیگ ن کی حکومت نے معاشرے میں طبقاتی نظام تعلیم ختم کرنے  کے لیے دانش سکول جیسے ادارے بنائے.

گورنر پنجاب نے کہا کہ تعلیم صرف کتابی علم کا نام نہیں بلکہ اقدار، اخلاقیات اس کا اہم جزو ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اساتذۂ طلبا کی کردار سازی پہ خاص توجہ دیں۔