ملتان ؛ ڈپٹی کمشنر کا  آٹا ہول سیل پوائنٹس  کا دورہ، آٹے  کے معیار  اور سٹاک کی جانچ پڑتال  کی

27

ملتان، 09 جون (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کی  سستے آٹے کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت مانیٹرنگ ، شہر کے ہول سیل پوائنٹس پر آٹے کا کوٹہ دگنا کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے اچانک آٹا ہول سیل پوائنٹس کے دورے کئے اور آٹے  کے معیار  اور سٹاک کی جانچ پڑتال  کی جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے اس موقع پر  آٹے فراہمی پر بریفنگ دی ۔

  ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو  نے کہا کہ   ضلع بھر میں 10 کلو آٹا 490  اور 20 کلو 980 میں دستیاب ہے ، شہریوں کی سہولت کیلئے فلور ملز سے سپلائی بڑھائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹے کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 ڈپٹی کمشنر نے مختلف دکانوں پر ریٹ لسٹوں کا بھی معائنہ کیا۔