موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادی کو عوام   کی سہولت ،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا چاہیے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نارووال محمدحنیف

18

نارووال،10 جون ( اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدحنیف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اور تاجر برادی کو عوام   کی سہولت ،کفایت اور آسانی کے لئے کام کرنا چاہیے ،   مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی و دستیابی کو یقینی  بنانے  کیلئے  پرائس مجسٹریٹس اقدامات کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تاجر عوام کی سہولت کہ لئے نہ صرف اپنا جائز منافع بھی کم کر رہے ہیں   بلکہ ہم  “نو پرافٹ نو لاس  “پر بھی لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اے ڈی سی جی نارووال نے تاجروں کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام تاجر برادی حکومتی ہدایات کی پیروی کرے اور وہ لوگ جو ناجائز منافع کے لئے ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں اس سے اظہار لا تعلقی کریں جو تاجر اپنے سٹاک روزانہ کی بنیاد پر ظاہر کر رہے ہیں ان سے تمام انتظامی محکمے اور پرائس مجسٹریٹس بھر پور تعاون کر رہے ہیں-

اجلاس میں ڈی او انڈسٹریز ذیشان نیاز،ڈی ایف سی عظمت علی،اے ڈی ایل ڈاکٹرمحمد سعید کے علاوہ شاہجہان بٹ ودیگرتاجر نمائندوں نےشرکت کی ۔