پاکپتن،10 جون (اے پی پی): دنیا بھر کی طرح پاکپتن اور اس کی دونوں تحصیلوں میں بھی عشاقان رسولﷺ کی طرف سے بھارت کی تنظیم بی جے پی کی طرف سے ناموس رسالتؐ پر ہونے والے حملے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناموس رسالتؐ کے حوالے سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔احتجاجی ریلیوں میں عاشقان رسولؐ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد الرسول اللہؐ کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔
ریلیوں سے علماء و مشائخ سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت میں ناموس رسالتؐ پر ہونے والے بزدلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔مقررین کا کہنا تھا کہ اس طرح طاغوتی طاقتیں ہمارے حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔











