جلالپورپیروالا؛ تحریک لبیک پاکستان کی تحفظ ناموس رسالت ﷺ ریلی ، لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت

15

جلالپورپیروالا، 10 جون (اے پی پی ):تحریک لبیک پاکستان پی پی 223 کے زیر اہتمام ملتان روڈ پر واقع علی پور موڑ سے  تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم ریلی نکالی گئی جو 8 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد جلال پور سٹی میں عید گاہ موڑ پر اختتام  پذیر ہو گئی،  ریلی کی قیادت ضلعی رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم ملتان  علامہ محمد بلال احمد سعیدی نے کی۔

 ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا کا ہر ستم برداشت کرسکتے ہیں لیکن حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی ناقابل برداشت عمل ہے ،  بی جے پی کی ترجمان کی پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اور ارباب اقتدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کر دیے جائیں اور مودی کی اسلام دشمنی کا بھر پور جواب دیا جائے۔

ریلی میں قاری محمد صدیق قادری،محمد اسحاق،محمد حفیظ حسنی ،ملک اللہ بخش جعفر ،محمد یعقوب رضوی ،پیر سید صابر حسین شاہ،رانا محمد یونس قادری،محمد سلیم رضوی  سمیت لوگوں کی  کثیر تعداد نے شرکت کی۔