تربیلا ڈیم پانچواں توسیع منصوبہ سےپڑنے والے ماحولیاتی اثرات سے آگاہی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد

8

ہری پور،13 جون(اے پی پی): تربیلا ڈیم پانچواں توسیع منصوبہ سےپڑنے والے ماحولیاتی اثرات سے آگاہی کے حوالے سے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد اعظم جوئیہ.ٹی 5 کے افسران،منصوبہ کی  تعمیراتی چائنا کمپنی کے اعلی احکام و کنسلٹنٹ نے شرکت کی۔ سمینار کے اہتمام کے بعد  ماحولیاتی اثرات سے  آگاہی کے حوالے سے ورک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر جی ایم و پی ڈی محمد اعظم جوئیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا صددقہ جاریہ اور ثواب ہے۔زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم اپنے ماحول کو آلودگی سے بچا کر ماحول کو پر فضاء بنا سکتے ہیں۔ تربیلا ڈیم و ملحقہ ایریا میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی مہم جلد شروع کی جائے گی۔ درختوں کی کٹائی کم سے کم کی جائے۔ہم نے تربیلا ڈیم میں درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی ہے۔