شجاع آباد؛ انتظامیہ کی گراں فروشی کیخلاف کارروائی،03گودام سیل

21

شجاع آباد،  14 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو  کی ہدایت پر شجاع آباد انتظامیہ نے کھاد کی گراں فروشی کیخلاف ایک اور میگا کریک ڈاؤن کیا جس میں  شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر 03گودام سیل کردیے گئے۔کارروائی کے دوران ایک  گھر پر 100سے زائد کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئی۔

آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے  کی۔اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کھاد کا ایک ذرہ ذخیرہ نہیں ہونے دینگے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے  کہا کہ کھاد مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کا ٹاسک دیا ہے۔آج 03گودام سیل کردیے گئے ہیں اور ایک گھر سے تقریباً 100بوریاں برآمد کرلی گئی ہے جبکہ  مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔