فیصل آباد 14 جون (اے پی پی):سول ہسپتال فیصل آبادکے تھیلیسیمیا سنٹر میں تقریباً ایک ہزار بچہ رجسٹرڈ ہے جنہیں خون کے عطیات فراہم کئے جارہے ہیں۔ اے پی پی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر سندس اصغر نے کہاکہ ہمارا ملک ایک ترقی پذیر ملک ہے جس میں اچھی خاصی تعداد میں بچوں کے اندر خون کی کمی پائی جاتی ہے اوریہاں تھیلیسیمیا کے بہت سے مریض ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ خون عطیہ کرنے کی خدمت کو فروغ دیں اور لوگوں میں آگہی و شعور پیدا کریں تاکہ وہ بچوں کی زندگیوں کو بچانے میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں خون کے عطیات دینے کا رجحان بہت کم جبکہ مریض بہت زیادہ ہیں لہٰذا ہمیں خون کے عطیات کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں جس کے صحت پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔











