ملتان، 21 جون (اےپی پی): ریسکیو1122کا دو آبہ فاؤنڈیشن کے ممبران کیلئے ہیٹ ویومینجمنٹ کے بارے ریسکیو 1122ہیڈ آفس چوک کمہاراں والہ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کا دو آبہ فاؤنڈیشن کے ممبران کیلئے ہیٹ ویومینجمنٹ کے بارے ریسکیو 1122ہیڈ آفس چوک کمہاراں والہ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرریسکیو 1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ ایمرجنسی آ فیسر آپریشن انجنیئراحمد کمال اور ایمرجنسی آ فیسر ایڈمن انجنیئرمحمد بلال کے ساتھ ساتھ ریسکیو اینڈسیفٹی آفیسر محمدارشدخان، فائرانسٹرکٹر محمد سجاداور میڈیکل انسٹرکٹر زاہد حسین نے تربیتی لیکچر دیے جس میں شرکاء کو ہیٹ ویو سے متعلق معلومات دی گئی اور اس سے نمبردآزماہونے کا بتایا گیا۔
اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ملتان ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ کمیونٹی سیفٹی پروگرامز میں کمیونٹی کی شرکت خوش آئند ہے کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی میں آپ لوگ ریسکیوکی مدد کر کے معاشرہ کو محفوظ بنانے میں اپنا کرداراداکر سکتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 (ستارہ امتیاز) ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایا ت کے مطابق ریسکیو1122ملتان بھی محفوظ معاشر ہ کے قیام کیلئے کمیونٹی سیفٹی پروگرامزباقاعدگی سے کروا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی لوگ بڑھ چڑھ کہ اس میں حصہ لیں اور اپنے آپ کو ریسکیو والنٹیئر رجسٹر کر وایں تاکہ ملتان ضلع کی تمام یوسی میں ہمارے تربیت یافتہ ریسکیو والنٹیئرزکثیر تعداد میں موجود ہو جو کسی بھی ناگہانی آفت میں ریسکیو رز کے پہنچنے سے قبل جائے حادثہ پر لوگوں کی مدد کریں تاکہ حادثہ میں لوگوں کے جان ومال کے نقصانات میں کمی ہو سکے۔











