وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تشکیل دیا گیا ہے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں،سئنیر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نور محمد دمڑ

22

کوئٹہ 21 جون (اے پی پی): سئنیر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تشکیل دیا گیا ہے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں منگل کو اپنے ایک بیان میں سئنیر صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے مثالی تعلقات ہیں اور بجٹ کی تشکیل میں ہر لمحہ مشاورت سے معامالات طے کئے گئے ہیں بلو چستان کا بجٹ عوامی خواہشات کے مطابق تشکیل دیا گیا ہے اور اپوزیشن سمیت تمام اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں ۔