بلدیاتی الیکشن میں قائم کی گئی 18 سئو 31 پولنگ اسٹیشن پر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں،ڈویژنل کمشنر میرپورخاص

10

 

میرپورخاص۔21جون  (اے پی پی):ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کے میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون 2022 کو پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی  الیکشن میں  قائم کی گئی 18 سئو 31  پولنگ اسٹیشن پر  بنیادی سہولیات مہیا کی  جائیں۔  اس امر کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مھر، ریجنل الیکشن کمشنر میرپورخاص مسعود احمد قریشی، ڈپٹی کمشنران/ ڈسٹرکٹ رٹرنگ افسران میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ، ایس ایس پیز، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپورخاص حزب الله مین سمیت  دیگر افسران سے کمشنر آفس کانفرنس ھال میں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہو ئے کہا کے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پولنگ اسٹيشنز پر پینے کے پانی  کی فراہمی ، الیکٹرک سٹی، واش رومز، سی سی ٹی وی کیمراز، سکیورٹی، رپییرنگ ورک سمیت دیگر  بنیادی سہولیات کا خاص بندوبست کیا جائے کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کے تمام تعلقوں، ضلعوں اور ڈویژن میں سینٹرل سیل قائم کیا جائیں   کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو  پولنگ اسٹیشن کا وزٹ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سی نپٹنے کے لیئے پولیس کوئیک ریسپونس فورس کو تیار حالت میں رکھا جائے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولیس مقرر کی جائے  حساس اور تمام حساس پولنگ اسٹيشنز پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کیا جائے گا ۔