ملک میں خوردنی تیل کی صورتحال کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا،احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو

10

اسلام آباد، 21 جون ( اےپی پی): وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہ ملک میں خوردنی تیل کی صورتحال کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے  کاروباری صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔