ملتان، 24جون ( اےپی پی): چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے انڈسٹریل اسٹیٹ بہاولپور کا دورہ کیا اورسڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر کا معائنہ کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ کا رقبہ 322ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اسکی تعمیر پر مجموعی طور پر 7ارب 15کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ منصوبے کے لئے 1ارب 15کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ اس خطے کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور جنوبی پنجاب کی عوام پر روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے زراعت کے شعبے میں بھی ترقی آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال ستمبر میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی کر دی جائے گی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنیکی ہدایت کی ۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے اپروچ روڈ اور باونڈری وال کی تعمیر کا 90 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ انٹرنل روڈر اور انفرا سٹرکچر کا45فیصد مکمل ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے گرڈ اسٹیشن کی تعمیرپر 45کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر پر4 کروڑ 50لاکھ روپے صرف ہونگے۔











