اوکاڑہ: پولیس شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہماری نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔ ڈی پی او حسن اقبال

18

اوکاڑہ ،24جون (اے پی پی): عید الاضحی کے حوالے سے ڈی پی او آفس اوکاڑہ میں اوکاڑہ پولیس کی جانب سے شہداء کی فیملی میں راشن تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور شہداء کی فیملیوں کو پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اقبال نے کہا کہ شہداء کی فیملی ہمارے لیے قابل احترام ہے اس لئے شہداء کی فیملیز کوعیدالاعضحی کے موقع پر خوشی میں شریک کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاہے۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ہماری نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنایا۔