پاکپتن،25جون(اے پی پی):برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمت اللہ علیہ کے 780ویں عرس کی رسومات کا آغاز ہو چکا ہے۔سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے صدیوں پرانی رسم چلہ باندھ کر ادا کر دی۔
چلہ کی رسم کے چالیس روز بعد بابا فرید کے عرس کی دس روزہ تقریبات شروع ہونگی۔چلہ باندھنے کی رسم کے موقع پر سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے بابا فرید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامت کے لئیے خصوصی دعا کی اور زائرین میں تبرکات بھی تقسیم کئیے۔
زائرین کی ایک بڑی تعداد نے درگاہ بابا فرید پر حاضری دی۔اس موقع پر محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے زائرین کے لئیے بہترین انتظامات کئیے گئیے ہیں۔











