ملتان: دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں سے کیا گیا

29

ملتان 10 جولائی(اےپی پی):عید مسلمانوں کا تہوار ہے مسلمان دو طرح کی عید مناتے ہیں ایک کو عید الفطر اور دوسری کو عید الاضحی کہا جاتا ہے آج بروز اتوار کو ملک بھر میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کییاد میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔

دِن کا آغاز مساجد میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں سے کیا گیا اور نمازِ عید تمام بڑے شہروں اورقصبوں کی مساجد اور عید گاہوں میں ادا کی گئی علماء کرام عید کے خطبوں میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیروی میں لوگ جانوروں کی قربانی کریں ڈیرہ اللہ ہو والا جامع مسجد الجنت کے خطیب حافظ محمد فاروق نقشبندی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائیں اور جو لوگ بیمار ہیں انہیں جلد از جلد صحت عطا فرما اور ملک کی سلامتی کے لیے بھی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العالمین پاکستان کی تمام پریشانیوں کو دور فرما اور جو لوگ سنت ابراہیمی کررہے ہیں انہیں قبول فرما اور جو نہیں کررہے انہیں بھی اس قابل بنا کہ وہ بھی سنت ابراہیمی کر سکیں اور دعائیں کراتے ہوئے کشمیری بھائیوں اور فلسطین بھائیوں کو بھی اپنی اپنی دعاؤں میںیاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد آزادی نصیب فرمائے آمین

جامع مسجد مدنی کے خطیب مولانا حمیر احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلمان جس جس راستے گزرے اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر واللہ الحمد پڑھتے ہوئے آئیں کل روز قیامتیہی راستے گواہی دے گے اور کہا کہ لوگوں کے ساتھ رحم دلی سے پیش آئیں اور کہا کہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے یہ بھی خیال رکھیں کہ جو جانور اللہ کے راستے پر قربان کر رہے ہیں ہر قسم کے نقص سے پاک ہو۔