ملتان، 10 جولائی(اےپی پی):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے چلڈرن ہسپتال ،نشتر ہسپتال اور جیلوں کے دورے کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریض بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اولڈ ایج ہوم کے بزرگوں سے بھی عید ملی اور تحائف دئیے۔اس موقع انہوں نے کہاکہ عید کا اصل پیغام محروم اور غمگین طبقے کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید قربان پر نادار طبقے کو خصوصی طور پر یاد رکھا جائے۔ ضلعی انتظامیہ عید پر عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے ۔











