مظفرگڑھ؛ پی پی 272 اور پی پی 273 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل جاری

11

مظفرگڑھ، 17 جولائی(اے پی پی):تحصیل جتوئی میں پی پی 272 اور تحصیل علی پور میں پی پی 273 کے ضمنی انتخاب میں ووٹنگ کا عمل پورے وقت 8 بجے پر شروع ہو چکا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)طارق ولائت کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی ڈیوٹی چیکنگ جاری ہے، تمام پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکیورٹی موجود ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرائی جا رہی ہے،  دونوں انتخابی حلقوں میں حالات پر امن ہیں اور ووٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔