ضمنی انتخابات؛3140 پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 14 سٹیشنز کے باہر دھکم پیل اور معمولی تکرار کے علاوہ کوئی شکایت نہیں؛ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

10

اسلام آباد ،17 جولائی (اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں 3140 پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 14 سٹیشنز کے باہر دھکم پیل اور معمولی تکرار کے علاوہ کوئی شکایت نہیں ۔

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ سٹیشن کے  اندر سے الیکشن کمیشن کے انتظامات سمیت دیگر امور کے بارے میں کوئی شکایت نہیں آئی جبکہ  مظفر گڑھ واقعہ پر متعلقہ نجی کمپنی کو معطل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ضمنی انتخابات کے دوران پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔