رینالہ خورد، 27جولائی( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر چودھری ضیااللہ نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے لان میں پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اس مہم میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مون سون شجرکاری مہم کے دوران تحصیل رینالہ خورد میں دولاکھ پودے لگا ۓ جائیں گے اور ہم وقت مقررہ پر پودے لگا کر ٹارگٹ پورا کریں گے۔
اس موقع پر تحصیلدار رائے حیسن نواز،فارسٹ رینج رینالہ خورد کے افسران اور اہلکاران سمیت دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔











