میرپورخاص،27 جولائی(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کے قدرتی آبی گذرگاہ اور برساتی پانی کی رکاوٹوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے برساتی پانی کی نکاسی کے سلسلے میں سندھڑی تعلقےکے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پھلھڈیوں شھر میں برسات کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کے شہر میں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے ،کوتاہی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی،
انھوں نے پانی کے قدرتی گذرگاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کے پانی کی قدرتی گذرگاہ پر ہونے والے قبضوں کے سبب دیگر آبادیوں کو نقصان نہیں دیا جا سکتا پانی کے قدرتی گذرگاہ سےقبضے ختم کرائے جائیں گے تا کہ برساتی پانی کو راستہ دے کر لوگوں کو جانی اور مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ایریگیشن اتھارٹی کو ایکشن پلان بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن، اسسٹنٹ کمشنر سندھڑی جھامن داس، ایکسین ڈرینیج اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔











