سکھر؛ نوڈھالا تعزیئے کا ماتمی جلوس دوسرے مرحلے میں منڈوکھبڑ کے مقام سے برآمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات

18

سکھر،08اگست(اے پی پی):روہڑی نوڈھالا تعزیئے کا ماتمی جلوس دوسرے مرحلے میں منڈوکھبڑ کے مقام سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے ، جو مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ کر مکمل ہوگا، ضریح اقدس کے کلوس کے موقع پر روہڑی شہر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے تمام راستے اور گلیاں و محلے سیل کردیئے گئے ہیں، روہڑی اور گردونواح میں موبائل سروس کو بند رکھا گیا ہے جبکہ پولیس و رینجرز کے 15 سو سے زائد جوان و افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

روہڑی نوڈھالا تعزیئے کے ماتمی جلوس کا تیسرا پڑاؤ 10 محرم کو دن کےوقت شروع ہوتا ہے اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شہداء کے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔