ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان سے پولٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن سے مس زوے ور کی ملاقات

35

لاہور12اگست ( اے پی پی ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان سے پولٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن سے مس زوے ور نے ملاقات کی۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان اور ایڈیشنل سیکرٹری جوڈیشل فروا عامر بھی موجود تھی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ خان نے مس زوے ور کو پاکستان میں پولٹیکل قونصلر تعنیات ہونے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر پولٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن مس زوے ور نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ،برٹش پولٹیکل قونصلر نے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب خاص کر لاہور تاریخی حوالے سے بہت اہم شہر ہے۔  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے برٹش پولٹیکل قونصلر کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔